تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سابق فرانسیسی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو قید کی سزا

پیرس: سابق فرانسیسی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو جعلی نوکری کے مقدمے میں قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی عدالت نے سابق وزیراعظم فرناسوا فییون اور ان کی اہلیہ پینیلپی فییون کو دھوکا دہی اور سرکاری خزانے میں خردبرد کے الزام میں قید اور جرمانے کی کڑی سزا سنادی۔

سابق وزیراعظم پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990 سے لے کر 2000 کے دوران بطور رکن پارلیمنٹ اپنی اہلیہ کو اپنا پارلیمانی معاون ظاہر کیا جس کے بدلے ان کی اہلیہ کو سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو ادا کیے گئے حالانکہ ان کی اہلیہ نے کبھی بھی ان کے معاون کے طور پر کام نہیں کیا تھا۔

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر فرانسوا فییون کو 5 سال قید اور 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے اور وہ آئندہ 10 سال تک کوئی بھی منتخب عوامی عہدہ اپنے پاس رکھنے کے لیے نااہل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو بھی جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور پونے 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ 66 سالہ فرانسوا فییون کا شمار فرانس کے سینئر سیاست دانوں میں ہوتا ہے اور وہ 2007 سے 2012 کے عرصے میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -