تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس لاک ڈاؤن، فرنچ فرائز خوش قسمت نکلے

برسلز: بیلجیئم کی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر شہر بھر کو لاک ڈاؤن کردیا البتہ  قومی ڈش آلو کے چپس (فرنچ فرائز) لاک ڈاؤن سے بچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں، تمام شعبوں اور عوامی اجتماعات پر تین ہفتے تک مکمل پابندی عائد کردی جبکہ تمام ہوٹلوں کو بھی بند کرادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آلو کے چپس فروخت کرنے والے پتھارے داروں کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں کام بند کرنے کی ہدایت کی گئی، ملک بھر میں فرنچ فرائز کی فروخت جاری ہے اور شہری وہ خرید کر کھا رہے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بیلجیئم میں پانچ ہزار افراد پتھاروں پر فرنچ فرائز فروخت کرتے ہیں، وہ سڑک کنارے کھڑے ہوکر باآسانی اپنے چپس فروخت کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مزیدار فرنچ فرائز آپ کو بلڈ پریشر کا شکار بنا سکتے ہیں

دنیا بھر میں بیلجیئم کے فرنچ فرائز کو ثقافت کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہاں اسے عالمی ورثے کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا۔ بیلجیئم میں ہونے والی شادیوں یا دیگر خوشی کی تقاریب میں کھانوں میں عام طور پر آلو کے چپس رکھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے کیسز یورپین ممالک میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد فرانس، آئرلینڈ اور بلیجیئم کی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات کیے۔

Comments

- Advertisement -