پیرس: سابق عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کو فرنچ اوپن 2018 میں اطالوی کھلاڑی کی ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.
تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن میں عالمی نمبر 72 مارکو کیچانٹو نے تین بار ومبلڈن جیتنے والے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا اور سیمی فائنل میں کوالیفائی حاصل کر لیا۔
پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلم میں سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو انجریز کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.
کوارٹرفائنل میں اٹلی کے نوجوان کھلاڑی نے جوکووچ کو چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کرلیا. جوکووچ آغاز سے ہی بیک فٹ پر نظر آئے.
مارکو کیچانٹو نے ابتدائی دو سیٹ جیت کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی، تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے خسارہ کم کیا، لیکن وہ میچ میں کم بیک نہیں کرسکے، چوتھے سیٹ میں انھیں نوجوان کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی.
یاد رہے کہ مارکو چالیس سال میں فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی ہیں، دو برس قبل انھیں میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا بھی سامنا کرنا بڑا تھا.
ماہرین نوواک کی فٹنس سے متعلق اندیشوں کا اظہار کر رہے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ شاید وہ جلد ایکشن میں نظر نہیںآئیں.
ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔