بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب: گاڑی میں سوئی فرانسیسی سیاح خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے الجوف ریجن کی کمشنری طبرجل میں فرانس کی سیاح خاتون رہنے کی جگہ نہ ہونے کے باعث اپنی گاڑی میں سو رہی تھی، سعودی شہری نے دیکھا تو مہمان نوازی کی مثال قائم کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الجوف ریجن کی کمشنری طبرجل میں فرانس کی سیاح خاتون کے ساتھ سعودی شہری کی مہمان نوازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

العربیہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی شہری نے صحرا میں ایک فرانسیسی سیاح خاتون کو اپنے گھر کے سامنے گاڑی میں سوتے ہوئے دیکھا تو اسے بہت زیادہ حیرانی ہوئی اور اس نے غیر ملکی خاتون کی بھرپور مہمان نوازی کی۔

- Advertisement -

سعودی شہری نے فوری طور پر اپنے گھر میں کھانے کا اہتمام کیا اور عربوں کی روایتی فیاضی کا مظاہرہ کیا۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مقامی شہری اپنے اہل خانہ سے یہ کہہ رہا ہے کہ یہاں صحرا میں ایک خاتون گاڑی میں سوئی ہوئی ہے۔ اسے عربی زبان نہیں آتی۔

کویت میں پارٹ ٹائم نوکریوں سے متعلق اہم خبر

مقامی شہری نے اپنے گھر کی بیٹھک کی چابی سیاح خاتون کو دی اور کہا کہ وہ گاڑی کے بجائے گھر میں آرام کرے۔مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سعودی شہری کے اس عمل کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں