منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فرانسیسی لڑکی نے عارف والا کے نوجوان سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔ فرانسیسی لڑکی نے اسلام قبول کر کے عارف والا کے نوجوان سے شادی کرلی۔

انگریزی روزنامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی جیمن کی عارف والا کے نوجوان علی رضا سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، جیمن نے اسلام قبول کر کے اپنا نام زویا رکھا ہے۔

جیمن نے اپنی والدہ کے ساتھ پورے پاکستان کا دورہ کیا، پھر اسلام قبول کر کے علی رضا نامی لڑکے سے شادی کرلی۔

فرانسیسی لڑکی کی اسلام قبول کرنے اور نکاح کی مختصر تقریب کی ویب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کچھ روز قبل پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

جاپانی خاتون حیاسا سائکا اور سرگودھا کے 32 سالہ رضوان تین سال تک فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔

حیاسا سائکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کرلی۔

شادی کے لیے گھر میں سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

Japanese woman arrives in Sargodha to tie the knot with Pakistani internet  lover

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں