پیرس : فرانسیسی شہری نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے گیس سے بھرے غبارے پر کھڑے ہوکر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہری ریمی اوورارڈ نے اپنے سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ فرانسیسی شہری نے 3 ہزار 637 میٹر کی بلندی پر اڑنے والے غبارے کے اوپر ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑے رہے۔
اس سے قبل ریمی اوورارڈ نے ایک ہزار دو سو میٹر کی بلندی پر کھڑے ہوکر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Comments
- Advertisement -