منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارشوں کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جس کے باعث شہری علاقوں  میں برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارشوں کا نیا سلسہ شروع ہونے پر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جہاں لینڈسیلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں چھوٹی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، سیاحوں خراب موسم کے باعث دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں