بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

’جیسے ہی دروازہ کھولا۔۔۔‘: 20 سال سے بند گھر کے فریج سے خوفناک چیز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کیرالہ میں 20 سال سے بند گھر کے فریج سے ایک ایسی چیز برآمد ہوئی کہ وہاں موجود پولیس اہلکار اور دیگر افراد پر خوف طاری ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چوٹانکارا میں ایروویلی پیلس اسکوائر کے قریب واقعے 20 سال سے بند گھر 12 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جگہ منگلاسیری فلپ جان نامی شخص کی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے یہاں کئی سال گزارے۔

گھر میں مشکوک افراد کی موجودگی کے شبے میں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے اس کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: زیر تعمیر گھر سے انسانی ڈھانچہ نکل آیا

پولیس ٹیم 20 سال سے بند پڑے گھر میں داخل ہوئی اور وہاں موجود فریج کو کھولا تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور کسی کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔

دراصل فریج میں انسانی ڈھانچہ اور کھوپڑی موجود تھی جسے پلاسٹک میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا، انسانی باقیات کی عمر کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ڈھانچہ اور کھوپڑی کسی انسان کی ہے، ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ باقیات کئی سال پرانی ہیں۔

ایک پولیس ہلکار نے بتایا کہ ہم نے جیسے ہی فریج کا دروازہ کھولا تو اس میں پلاسٹک میں کوئی بڑی چیز کو لپیٹ کر رکھا گیا تھا۔

پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا کہ انسانی ڈھانچہ اور کھوپڑی فریج کے اندر کس نے رکھے اور باقیات کس کی ہیں۔

فرانزک ماہرین معائنے کیلیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس گھر کے مالک ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں