دوست خاتون کے ساتھ جھگڑے کے بعد ظالم شخص اسے ٹرین کے سامنے پٹریوں پر دھکا دے کر فرار ہو گیا۔
مذکورہ واقعہ نیویارک کے سب وے اسٹیشن میں پیش آیا جہاں ہفتے کے روز خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ نے پٹریوں پر دھکا دے دیا، اس واقعے میں مذکورہ خاتون اپنے دونوں پاؤں گنوا بیٹھی۔
نیویارک پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ خاتون کو مین ہٹن کے علاقے میں فلٹن اسٹریٹ اسٹیشن پر جنوب کی طرف جانے والی ٹرین نے ٹکر ماری۔
پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو خاتون ہوش میں تھی اسے وہاں سے فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون کے دونوں پاؤں کاٹ دیے گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس شخص نے خاتون کو ٹرین کے سامنے پٹریوں پر دھکا دیا اور فرار ہو گیا۔
خاتون، جس کی شناخت جاری نہیں کی گئی، نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہسپتال بیلیو میں مستحکم حالت میں بتائی گئی۔
میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس خاتون کے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہے۔