اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوست کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: زندگی میں ایک سچا اور مخلص دوست ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اکثر دوستی کی بہترین مثالیں ہمارے سامنے  آتی ہیں، لیکن بعض دفعہ یہ دوستی بھاری بھی پڑ جاتی ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوسرے دوست کو  پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  نے دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے دوست اور امیدوار کو گرفتار کرلیا، امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا، فرخ اعجاز نامی امیدوار نے اپنے دوست عثمان کو ٹیسٹ کے لئے اپلائی کروایا۔

ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات و سکنات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی، بائیومیٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہیں ہوئی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں