منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

نئے موبائل فون کی ٹریٹ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نئے موبائل فون کی ٹریٹ نہ دینے پر تین دوستوں نے مبینہ طور پر نوجوان کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے شکرپور میں 16 سالہ لڑکے کو اس کے تین دوستوں نے مبینہ طور پر اس وقت چاقو کے وار کرکے قتل کردیا جب اس نے نیا فون خریدنے کے بعد انہیں ٹریٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت 16 سالہ سچن کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ڈی سی پی گپتا نے کہا کہ سچن تقریباً ایک گھنٹے بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس کی پیٹھ پر چھری کے وار کے زخم واضح طور پر پائے گئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے شام 7 بجکر 15 منٹ پر ایک دکان کے قریب گلی میں خون کے دھبے دیکھے اور تحقیقات شروع کی۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ لڑکوں کے ایک گروپ نے نوجوان کو چاقو مارا تھا جسے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 16 سال ہیں اور وہ 9ویں جماعت کے طالب علم ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں