کراچی سے کوئٹہ جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو طوفان کے باعث طیارے کو 3 سے 4 بار لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ ممکن ہوئی۔
خراب موسم کے باعث 2 مسافروں کی طبیعت بھی خراب ہوئی جب کہ پرواز ناہموار ہونے پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی۔
دوسری جانب پی آئی اے کی ایک پرواز کا رخ بھی خراب موسم کے باعث کراچی موڑ دیا گیا ہے۔