ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی قیادت میں آج پی ٹی آئی لیاقت باغ راولپنڈی سے فیصل چوک اسلام آباد تک ریلی نکالے گی.

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف آج شام لیاقت باغ سے فیصل چوک اسلام آباد تک آزادی مارچ ریلی نکالے گی،تحریک انصاف کا مارچ لیاقت باغ سے ، شاہ کی ٹالیاں ، ناز سینما ،چاندنی چوک سے ہوتا ہوا فیصل چوک اسلام آباد پہنچے گا.

تحریک انصاف کے مطابق عمران خان اپنا پہلا خطاب لیاقت باغ میں کریں گے جبکہ آخری خطاب فیصل چوک اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کا کنٹینر بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے.


پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے فیصل چوک اسلام آباد پرتحریک انصاف کی جلسہ گاہ کا دورہ کر کے سیکورٹی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت پہلے بھی دفعہ 144 جیسے کام کر چکی ہے،یوم آزادی منانا سب کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی پر امن ہو گی.

*راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

اس سے قبل گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے کل کی ریلی روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر کل ہم ریلی ضرور نکالیں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں