ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آج سے بھنگ کا استعمال قانونی ہوگا، مگر کہاں؟

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ کے ملک جرمنی میں آج (یکم اپریل) سے بھنگ کا استعمال قانونی ہوگا اور حکومت یکم جولائی سے بھنگ کاشت کی باقاعدہ انجمنیں بنائے گی۔

غیر میڈیا کے مطابق یورپی ملک جرمنی میں بھنگ کا استعمال قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور جرمن چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت یکم اپریل (آج) سے بھنگ کو جزوی طور پر قانونی حیثیت دینے کے اپنے فیصلے کا نفاذ کرے گی جب کہ عوام کو قانونی طور پر منشیات حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے جرمن حکومت یکم جولائی سے بھنگ کاشت کی باقاعدہ انجمنیں تشکیل دے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھنگ کا استعمال جرمنی میں کچھ شرائط کے ساتھ قانونی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو گا جو کہ 80 سگریٹ بنانے کے لیے کافی ہے جبکہ ایک خاص مقدار تک بھنگ گھر میں بھی کاشت کی جا سکے گی۔

- Advertisement -

ایک بالغ فرد کے لیے تین پودے اگانے اور 50 گرام خشک بھنگ کی حد کے ساتھ اس کی گھریلو کاشت کی بھی اجازت ہو گی۔ تاہم اسکولوں، کنڈرگارٹنز، کھیل کے میدانوں اور عوامی کھیلوں کی سہولیات کے 100 میٹر کے دائرے میں منشیات کا استعمال ممنوع رہے گا۔ پیدل چلنے والے علاقوں میں صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے کے درمیان سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب بھنگ کاشت کی باقاعدہ مجوزہ انجموں میں کینابس کلبوں میں ہر ایک میں 500 ممبران ہوں گے اور وہ ہر رکن کو ماہانہ زیادہ سے زیادہ 50 گرام خشک بھنگ فروخت کر سکیں گے۔

21 سال سے سال سے کم عمر کے بالغوں کو ماہانہ 30 گرام بھنگ تک محدود رکھا جائے گا، جس میں سائیکو ایکٹیو مادہ ٹیٹراہائیڈروکانابینول (THC) کا 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا ہے۔ کلبوں میں ملنے اور بھنگ پینے کی اجازت نہیں ہوگی اور ممبرشپ ایک وقت میں ایک کلب تک محدود ہوگی۔ بھنگ حاصل کرنے کا واحد قانونی طریقہ یہ ہوگا کہ یا تو اسے گھر پر کاشت کیا جائے یا اسے کینابس کلبوں کے ذریعے حاصل کیا جائے، یہ دونوں طریقے ان لوگوں تک محدود ہیں، جو کم از کم چھ ماہ سے جرمنی میں مقیم ہوں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’’منشیات کی سیاحت‘‘ کی حوصلہ افزائی قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں