نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کل سے ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں این سی او سی نے لکھا کہ 30سال سے زائد عمر کےافراد یکم جنوری سے بوسٹر ڈوز لگوائیں بوسٹر ڈوز آخری خوراک سے6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائےگی۔
این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اومیکرون کےبڑھتے کیسز کے باعث ایس اوپیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں اور ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
قبل ازیں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوویڈ19 کی نئی لہر کی گزشتہ چند ہفتے سےتوقع کی جارہی تھی اب پاکستان میں اس کے واضح شواہد ملنے لگے ہیں۔
اسد عمر نے لکھا کہ کراچی میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جینوم سیکونسنگ سے اومی کرون کےبڑھتےکیسز کا کراچی میں خصوصاًپتہ چلا۔