تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مسائل حل کریں گے، وزیرداخلہ کا اعلان

پشاور : وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہا کہ محدود وسائل میں ایف سی کی قربانیاں قابل ستائش ہیں، ایف سی شہدا پیکج میں اضافہ کریں گے اور مسائل حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر آمد کے موقع پر کیا، انہیں ایف سی جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، اس موقع پر شیخ رشید نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کےلیے دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کیوں کہ محدود وسائل میں ایف سی نے قربانیاں دیں، ایف سی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور مسائل بھی حل کیے جائیں گے، لہو سے امن کے دئیے جلانے والے شہدا قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کے نڈر جوانوں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے کردار ادا کیا، ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مسائل حل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -