جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

5 روپے کے لیے دو نوجوانوں نے پھل فروش کی پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں  پیسوں کی لین دین کے تنازعہ پر  کچھ نوجوانوں نے پھل فروش کی  بے رحمی سے پٹائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا، جہاں 2 نوجوان لڑکوں نے  سیب کی قیمت میں 5 روپے کم نہ کرنے پر پھل فروش کی درگت بنادی۔

ویڈیو پھل فروش اور دو گاہکوں کے درمیان سیب کی قیمت پر جھگڑے کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نوجوان پھل فروش کو بیچ روڈ پر بے رحمی سے پٹ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ اجے ایک پھل فروش ہے اور نوئیڈا میں دکان چلاتا ہے۔ 16 جنوری کو امیت نامی گاہک اس کی دکان پر پہنچتا ہے اور اس سے سیب کی قیمت پوچھتا ہے۔

 اجے نے قیمت 90 روپے فی کلو بتائی، جب کہ امیت نے اسے 85 روپے فی کلو دینے کو کہا، جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ امیت نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اجے کو گھونسے مارنا شروع کر دیا۔

دریں اثنااس واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے اس جرم سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں