بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فیول ایڈجسٹمنٹ: کے الیکٹرک کی 3 روپے 45 پیسے اضافے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے الیکٹرک (کے ای) کے نیپرا کی جانب سے توثیق شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 3 روپے 45 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے جس کو فروری 2022 کے بجلی کے بلوں میں فیول کے استعمال کی مد میں صارفین پر منتقل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سماعت 4 اپریل 2022 کو منعقد کی گئی۔ اس نوعیت کی ایک سماعت حکومتی ملکیت میں کام کرنے والے اداروں کی نمائندہ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (CPPA-G) کیلئے 31 مارچ 2022 کو منعقد کی گئی۔

کے۔الیکٹرک کی درخواست میں 3.45پیسے فی یونٹ کا اضافہ CPPA-G کے جنوری 2022 کے درخواست دائر
کرنے کے فیول کاسٹ ریٹ کے مطابق ہے لیکن اس کے اطلاق کا فیصلہ نیپرا کی صوابدید پر ہے جس کی بنیاد CPPA-G کی منظوری کے مطابق ہوگا جس کیلئے سماعت31 مارچ 2022 کو منعقد کی گئی تھی۔ CPPA-G کے سماعت کے دوران زیر بحث آنے والے حالیہ ریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا امکان ہے کے فروری کیلئے متوقع فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ 1.29 روپے فی یونٹ ہو گا۔

یہ اضافہ دسمبر 2021 سے فروری 2022 کے دورانRLNG کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوا اس کے علاوہ نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ مزید براں RLNG کی کمی کے باعث فرنس آئل کے استعمال میں بھی دسمبر 2021 میں اضافہ ہوا۔ ٹیرف کے طریقہ کار کے تحت فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں ہونے والے اضافے اورکمی ایک طے شدہ فارمولے کے تحت صارفین تک ان کے ماہانہ بلوں کے زریعے منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ان چارجز کا اطلاق کے۔الیکٹرک اور حکومت کے ملکیتی اداروں (XWDISCOs) پر نیپرا کی جانچ اور آزادانہ طور پر منعقد کی جانے والی عوامی سماعت کے بعد ہوتا ہے۔ صارفین پر قیمت منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ نیپرا اس پیریڈ کا بھی تعین کرتا ہے جس پر قیمت صارفین پر منتقل کی جانی ہے۔

اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے مارچ 2022 سے جون 2022 تک 4 ماہ کی مدت کے لیے بجلی کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔کے الیکٹرک اور دیگر ( (DISCOs وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت اگلے 4 مہینے تک یعنی مارچ 2022 سے جون 2022 تک صارفین کو 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔ اس فیصلے کے تحت 5 کلو واٹ سے کم کے منظور شدہ لوڈ والے کمرشل صارفین اور 700 یونٹس سے کم استعمال کرنے والے نان ٹویو گھریلو صارفین (سوائے لائف لائن کنزیومر) اس پیکیج سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر کے الیکٹرک صارفین کے مفاد میں حکومت کے فیصلے کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔ ایندھن کی لاگت میں ایڈجسٹمنٹ پاکستان میں ایک باقاعدہ عمل ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں تغیرات کو اوپر بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق صارفین تک منتقل کردیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں