The news is by your side.

Advertisement

‏’فیول پرائس ایڈجسمنٹ چند ماہ میں ختم ہونےکی امید ہے’‏

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان ‏کو بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امیدہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 4.74 روپے فی یونٹ اضافے پر جماعت اسلامی کے ‏سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کےنام ‏پرعوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے عوام کوبجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے 33لاکھ ‏مساجدسےٹی وی بل وصول کئےجارہےہیں۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے تحریک پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ ‏قیمتوں کاتعین کرتاہے جب بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہےتوفیول ایڈجسمنٹ ساتھ ساتھ کی جاتی ‏ہے۔

علی محمدخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےدور میں بڑے ڈیم بنانے پر توجہ نہیں دی گئی ‏فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امیدہے اپوزیشن کی نظرمیں نیپراکی ‏رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے وزیراعظم عمران خان نے ہی مہمندڈیم پر کام شروع کروایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں