پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

مہنگائے کے ستائے عوام کو حکومت کی جانب سے معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت  269روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

- Advertisement -

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے 77پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں