منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے پاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایندھن کی فراہمی کے مسئلے پر قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ نے تعاون کیا، چند روزمیں ایندھن کی فراہمی بڑھنا شروع ہوگی اور متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث آج بھی پی آئی اے کی انسٹھ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) نے پی آئی اے کی کیش 50 کروڑ کی حد میں اضافہ کردیا اور کہا کہ پی ایس اوپی آئی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

پی ایس او کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا، پی ایس او یومیہ ادائیگی پر پی آئی اے کو فیول فراہم کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں