اشتہار

بھارت روسی آئل کس کو فروخت کر رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ممالک کا بھارت کے ذریعے روسی ایندھن کی خریداری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ انکشاف غیرملکی خبر ایجنسی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے جس کے مطابق یورپی یونین بھارت کے ذریعے روسی ایندھن خرید رہی ہے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس، ترکیہ، بیلجیئم اور نیدرلینڈز بھی بھارت میں پروسیس ڈیزل کے خریدار ہیں۔

مالی سال 2022-23 میں روس سے خام تیل کی ریکارڈ درآمدات نے بھارت کے ریفائنرز کو ڈیزل اور جیٹ ایندھن کی یورپ کو برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

سستے روسی خام تیل تک رسائی نے بھارتی ریفائنریوں میں تیل کی پیداوار اور منافع کو بڑھادیا ہے، جس سے وہ اپنی مصنوعات یورپ کو برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

روس یوکرین جنگ سے پہلے یورپ عام طور پر اوسطاً 154,000 بیرل یومیہ ڈیزل اور جیٹ ایندھن بھارت سے درآمد کرتا تھا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے 5 فروری سے روسی تیل کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے بعد یہ بڑھ کر 200,000 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مارچ میں روسی خام تیل کی درآمدات مالی سال کے اختتام پر سب سے زیادہ رہی جس کی وجہ سے بھارت روس سے تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں