23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دعامنگی اور بسمہ کیس : مفرور ملزم ذوہیب قریشی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ : دعامنگی اور بسمہ کیس میں مفرور ملزم ذوہیب قریشی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم اغوابرائےتاوان اوردیگروارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے دعامنگی اور بسمہ کیس میں مطلوب ملزم زوہیب قریشی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ کرمپور روڈ پر گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ملزم ذوہیب قریشی کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سے 6 موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ، ملزم اغوابرائےتاوان اوردیگروارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں ملزم ذوہیب قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، حاضری کے بعد پولیس کےساتھ خریداری کےبہانےملزم مارکیٹ سے فرار ہوا ہوگیا تھا ، ملزم کو واپس جیل پہنچانے کی ذمہ داری ہیڈ کانسٹیبل نوید اور کانسٹیبل ظفر کی تھی۔

پولیس نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ذوہیب قریشی کی مدد کررہی تھی۔

بعد ازاں سندھ حکومت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ملزم کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں