تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دولہا کا فرار ہونا کام نہ آیا، پولیس نے پکڑ کر شادی کرادی

بھارت میں ایک نوجوان دوسری بار اپنی شادی کے موقع پر فرار ہوگیا، پولیس نے دلہن کی شکایت پر دولہا کو پکڑ کر شادی کرادی۔

پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن خبریں خاص طور پر شادی بیاہ سے متعلق ایسی ایسی خبریں آتی ہیں کہ سننے اور پڑھنے والے بھی محظوظ ہوتے ہیں ایسی ہی ایک اور خبر پھر بھارت سے آئی ہے جس کے مطابق نوجوان نے دوسری بار اپنی شادی سے فرار کی کوشش کی لیکن پولیس مفرور دولہے کو پکڑ لائی اور دلہن کے ساتھ عمر قید یعنی شادی کے بندھن میں بندھوا دیا۔

یہ واقعہ ہے بھارت کی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد کا جہاں دولہا اپنی شادی سے ایک روز قبل لاپتہ ہوگیا۔ بارات کے طے شدہ دن دلہن اور اس کے گھر والے بارات کا انتظار کرتے رہے مگر دولہا ہوتا تو بارات آتی بالآخر انتظار کرتے کرتے تھک ہار کر دلہن تھانے ہی پہنچ گئی۔

متعلقہ تھانے پہنچ کر دلہن نے اپنی بارات نہ آنے کی دہائی دی جس پر پولیس بھی فوری حرکت میں آئی اور یوں گئی اور یوں آئی کے مصداق مفرور دولہا کو پکڑ کر تھانے لے آئی جس کے بعد پولیس نے گزشتہ سال ہونے والے راضی نامے پر عمل کراتے ہوئے اسے عمر قید یعنی کے دلہن کے ساتھ شادی کے بندھن میں باندھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہی شادی گزشتہ سال طے ہونی پائی تھی تاہم اس وقت بھی دولہا عین شادی کے دن فرار ہوگیا تھا اور کئی روز بعد گھر واپس آیا تھا جس پر دلہن والوں نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا اور دونوں فریقوں کے مابین راضی نامہ کراتے ہوئے شادی کی نئی تاریخ 27 مارچ 2022 مقرر کی تھی۔

تاہم دوسری بار بھی دولہا کے فرار ہونے پر دلہن نے تھانے میں ڈیرا ڈال لیا اور پولیس کو دولہے کو پکڑ کر اس کی اپنی موجودگی میں شادی کرانا پڑی۔

Comments

- Advertisement -