اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فکرے 3 کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ کامیڈی فلم فکرے 3 کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فکرے کا تیسرا پارٹی چھ سال بعد تیار کیا گیا جسا کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جبکہ فلم 28 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم میں پلکت سمراٹ، منجوت سنگھ، ورون شرما، ریچا چڈھا اور پنکج ترپاٹھی اپنے اپنے کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

یہ پانچوں اداکار 2013 میں ریلیز ہونے والے ‘فکرے’ کے پہلے پارٹ میں بھی مرکزی کردار تھے۔

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ریچا چڈھا اور پلکت سمراٹ ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ دیگر کردار ان کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹریلر دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:

فکرے 1 میں علی فضل بھی شامل تھے، اب وہ ریچا چڈھا کے خاوند ہیں لیکن فلم کا حصہ نہیں۔

ٹریلر کے شروع میں دکھایا گیا ہے کہ ورون اسکول میں اپنے دنوں کو یاد کررہے ہوتے ہیں جبکہ وہ ریچا چڈھا کے خلاف الیکشن لڑنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔

رچا اور پلکت آمنے سامنے ہیں لیکن اس بار کون جیتے گا؟ یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں