15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج دوبارہ کرے گا، کیس کی سماعت سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کی سماعت آج ساڑھے 9 بجےہوگی ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ دوسری سماعت کرے گا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی، سرکاری ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، کیس کی پہلی سماعت کی کارروائی تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی گئی تھی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز پی ٹی آئی نے ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھیں ، جس میں کہا تھا کہ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے،آئین میں پارلیمنٹ اور ایگزیکٹیوکےاختیارات واضح ہیں، پی ڈی ایم حکومت نےسپریم کورٹ کےمتوازی نظام قائم کرنےکی کوشش کی۔

تحریک انصاف نے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی تھی ، اس سے قبل پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس میں وفاقی حکومت نےعدالتی سوالات پر جواب جمع کرادیا تھا۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لاجربنچ نے قانون کومعطل کیا تھا ، سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اب تک 1 اور لارجربینچ اس کیس کی 5 سماعتیں کر چکا ہے۔

لارجربینچ 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناع دے چکا ہے، 8 رکنی لارجر بنچ نے 2 مئی، 8 مئی ، یکم جون اور 8 جون کو مقدمے کی سماعت کی تھی۔

پی ڈی ایم حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیا تھا، قانون کے تحت ازخود نوٹس اور بینچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا اختیار 3 سینئر ججزکی کمیٹی کو دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں