تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کی بورڈ کے سب سے اوپری بٹن کیا کام کرتے ہیں؟

کمپیوٹر اب ہماری روز مرہ کی زندگیوں کا حصہ بن گیا ہے اورہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہوگا کہ جو کمپیوٹر استعمال نہیں کرتا لیکن کیا آپ کمپیوٹر کا کی بورڈ مکمل استعمال کرنا جانتے ہیں۔

ہم میں سے بیشتر افراد اکثریہ سوچتے ہیں کہ آخر یہ ایف ون سے ایف بارہ تک کے بٹن آخر کام کیا کرتے ہیں لیکن اپنی مصروفیات میں مگن ہوکر جاننا بھول جاتے ہیں اور ان انتہائی کارآمد بٹنوں پر مٹی جمتی رہتی ہے۔

حالانکہ ان میں سے کچھ بٹن تو واقعی اتنے کارآمد ہیں کہ انہیں استعمال کرکے آپ اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں لہذا ہم آپ کی سہولت کے لیے بتارہے ہیں کہ یہ بٹن کیا کام کرتے ہیں۔

ایف ون


سب سے پہلا بٹن ایف ون کا ہے جو کہ تقریباً ہر پروگرام کی ہیلپ اسکرین کھول دیتا ہے‘ یوں محض ایک بٹن دبا کر آپ کسی بھی پروگرام میں مدد اوررہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایف ٹو


کسی بھی فائل یا فولڈر کا نام تبدیل کرنے کے لیے عموماً ہم رائٹ کلک کرکے ماؤس اسکرول کرتے ہیں اور سب سے آخر سے پہلا آپش ہمیں نام تبدیل کرنے کا ملتا ہے لیکن کسی بھی فائل یا فولڈر کو منتخب کرکے محض ایف ٹو دبا کر بھی یہی کام انجام دیا جاسکتا ہے۔

ایف تھری


کسی بھی اپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات اس کے بعض فیچرز نہیں مل رہے ہوتے تو ایسی صورتحال میں ایف تھری دبا کر آپ اس ایپلیکیشن کی سرچ بار کھول سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ معلومات تلاش کرسکتے ہیں۔

ایف فور


کیا آپ کو ایک ایک کرکے ونڈوز بند کرنے اور اس کے بعد کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کرنے میں کوفت ہوتی
ہے اگر ہاں تو پھر آلٹ ALTکا بٹن دبائیں اور ساتھ میں ایف فور دبائیں۔ ہر ہٹ پر ایک ونڈو بند ہوجائے گی اورآخر میں بغیر ہاتھ ہلائے آپ اپنا کمپیوٹر انہی دوبٹنوں کی مدد سے بند کرسکیں گے۔

ایف فائیو


ایف فائیو فنکشن کیز میں سے شائد واحد بٹن ہے جس کے استعمال سے ہرشخص عموماً واقف ہوتا ہے۔ جی ہاں! یہ بٹن کسی بھی پیج یا ڈاکیومنٹ کو ری فریش کرنے یا ری لوڈ کرنے کے کام آتا ہے۔ اگر آپ اس کے بارے میں بھی نہیں جانتے تھے تو آپ کو اپنے کمپیوٹر اسکلز بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایف سکس


ایف سکس وہ بٹن ہے جسے دبا کر آپ فٹافٹ اپنے کرسر کو ایڈرس بار میں پہنچا سکتے ہیں اور انتہائی تیزی سے کام انجام دے سکتے ہیں۔

ایف سیون


ایف سیون کا بٹن لکھنے سے متعلق کام کرنے والوں کے لیے انتہائی اہم ہے اور کسی بھی مائیکروسافٹ ایپلی کیشن جس میں ٹائپنگ کی جاتی ہےجیسا کہ ایم ایس ورڈ‘ اید سیون دبا کر آپ مطلوبہ پیرا گراف میں اسپیلنگ اور گرامر کی غلطیاں تلاش کرسکتے ہیں۔

ایف ایٹ


 کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کمپیوٹر اسٹارٹ کرتے ہوئے بوٹ مینیو میں جاکر کسی قسم کی ترمیم کرنی ہے تو اس کے لیے ایف ایٹ کی کمانڈ کی دبا کر آپ بوٹ مینیو میں جاسکتے ہیں۔

ایف نائن


ایف نائن کا بٹن مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکیومنٹ کو ری فریش کرتا ہے جبکہ آؤٹ لک میں یہی بٹن ای میل بھیجنے اور موصول کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔

ایف ٹین


ایف ٹین کا بٹن کسی بھی زیرِ استعمال ایپلی کیشن کا مینیو بار کھول دیتا ہے اور اگر آپ کا ماؤس خراب ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ کرسر کیز سے آپ ماؤس کو حرکت دے سکتے ہیں اور شفٹ + ایف ٹین سے ماؤس کے رائٹ کلک کا کام انجام دے سکتے ہیں۔

ایف الیون


اگر آپ کو نہیں پتا کہ کمپیوٹرمیں فل اسکرین کہاں سے ہوتی ہے اور کہاں سے واپس اپنی اصل حالت میں آتی ہے تو جان لیں کہ یہ کام ایف الیون کا بٹن انجام دیتا ہے۔

ایف ٹویلوو


 آپ اگرمائیکروسافٹ ورڈ ڈاکیومنٹ کا نام تبدیل کرکے محفوظ کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ کو فائل مینیو میں جاکر سیو ایز منتخب کرنے کی ضرورت نہیں ‘ بس ایف ٹویلوو دبائیں اورکام ہوگیا۔

امید ہے کہ ان میں سے بہت سے بٹنوں کے فنکشن آپ کے لیے نئے ہوں گے‘ چلتے چلتے آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایف مخفف ہے فنکشن کااوران بٹنوں کوفکشن کیز کہا جاتا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -