بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو کروڑوں کے فنڈز جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو کروڑوں کے فنڈز جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبہ جات کی مد میں فنڈز فراہم کر دیے ہیں، جب کہ صوبہ پنجاب میں سڑکوں اور نکاسئ آب کے 35 ارب کے منصوبوں پر 60 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 59 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وفاقی حکومت نے وزارت ہاؤسنگ کو 59 ارب روپے کے فنڈز فراہم کر دیے ہیں۔

اسلام آباد، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کام میں کچھ سست روی پر سیکریٹری ہاؤسنگ نے منصوبوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو پنجاب کے لیے 35 ارب، سندھ کے لیے 14 ارب روپے، خیبر پختون خوا کے لیے 5 ارب اور بلوچستان کے لیے 4 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبوں کو جون 2023 تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں