پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

میر ہزار بجارانی کی تدفین سکھر اور اہلیہ کی کراچی میں ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی کی تدفین آج سکھر میں اُن کے آبائی گاؤں جب کہ اہلیہ فریحہ رزاق کی تدفین کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اہلیہ کو گولیاں مار کر خود کشی کرنے والے صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی اور اُن کی اہلیہ فریحہ رزاق کی پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر میر ہزار بجارانی کی نعش بہ ذریعہ ہیلی کاپٹر سکھر روانہ کردی گئی ہے جہاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ان کی میت وصول کریں گے۔

- Advertisement -

میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی جب کہ ان کی تدفین خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔


 پی پی رہنما نے اہلیہ کو گولی مار کر خودکشی کی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ 


دوسری جانب میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو پی این ایس شفاء منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ان کی نمازہ جنازہ ڈیفنس فیز سیون میں ادا کی جائے گی اور فیز سیون کے قبرستان میں تدفین ہوگی۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے جمعرات کو علی الصبح اپنے کمرے میں اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور خود بھی خود کشی کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں