بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کویت میں جنازہ گاہوں کو بند کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں سماجی تقریبات پر عائد پابندیوں کے تحت ملک بھر کے جنازہ گاہوں کو بھی بند کرنے ‏کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے تناظر میں کابینہ میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے ‏لیے میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل المنفوجی نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

میونسپلٹی کے تمام شعبوں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا کہا گیا ہے اور زور دیا ‏گیا ہے کہ تمام شعبے اور محکمے جاری ہدایات اور احکامات پر من و عن عمل کروائیں۔

کویت نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے فوری طور پر انڈور سماجی تقریبات معطل کرنے کے احکامات ‏جاری کیے ہیں۔ انڈور ‏سماجی تقریبات کی معطلی 28 فروری تک برقرار رہے گی۔ ‏

ان سماجی تقریبات میں تمام قبرستانوں کے جنازہ گاہ، عارضی خیمے لگا کر شادی کی تقریبات بھی ‏شامل ہیں۔

کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام مسافر منگل تک مملکت میں پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ‏‏ٹیسٹ کروانے کے پابند ہیں۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث کویت نے اپنے ‏‏شہریوں کو فوری طور پر تینوں ممالک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں