جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلے گئے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لالا موسیٰ : نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلےگئے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ گاڑی اور قافلہ معلوم ہونے کے باوجود ملزم آزاد گھو م رہے ہیں، وکلاء نے مقدمےمیں نواز شریف کو شامل کرکے قتل کی دفعات لگانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلے جانے والے بارہ سالہ حامد کو آہوں سسکیوں میں لالاموسی جی ٹی روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

حامد کی نمازجنازہ میں سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

دوسری جان بارہ سالہ بچے کی موت کا مقدمہ نا معلوم گاڑی اور شخص کے خلاف درج کرلیا گیا، تھانے میں بچے کے چچا پر گاڑی نمبر اور نواز شریف کا نام نہ لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، نا معلوم افراد میں گھرا فضل الٰہی ہاں میں ہاں ملانے پر مجبور ہوگیا۔

لواحقین نے ایف آئی آر میں بی ایم ڈبلیو گاڑی کا نمبر ڈبل ایس آٹھ سات پانچ شامل کرنے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے درخواست بھی تھانے میں جمع کرادی ہے۔

ایس پی گجرات کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والے کلپ کا جائزہ لے رہے ہیں، جیسے ہی تعین ہوگا ویسے ہی ڈارئیور کو گرفتار کر لیں گے۔


مزید پڑھیں :  نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچے کو کچل ڈالا


چوہدری تنویر نے دعوی کیا ہے حامد پیپلزپارٹی کا حمایتی تھا۔

ملتان میں پی ٹی آئی وکلا نے واقعے کے خلاف مظاہرہ کیا اور نواز شریف کےخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین حامدکے قتل کی ایف آئی آر میں نواز شریف کو شامل کرکے تین سو دو کی دفعات لگانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حامد کو سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کے قافلے کی اُس گاڑی نے کچل ڈالا تھا ، جس پر نوازشریف نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے سفر کاآغاز کیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں