اسلام آباد : ن لیگ طارق فضل چوہدری اپنے بیٹے کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا میرے بیٹے جیسا خاندان میں کوئی نہیں تھا ، وہ انتہائی نیک اور فرمابردار بچہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ چیک شہزاد میں ادا کی گٸی۔
نمازجنازہ میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ، رانا ثنا اللہ ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، زمرد خان اور سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سمیت سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے میرے بیٹے کے جنازے میں آنیوالوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ میرے بیٹے کی آخرت کی منزل کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔
ن لیگی رہنما اپنے بیٹے کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا میرے بیٹے جیسا خاندان میں کوئی نہیں تھا ، عنزہ طارق انتہائی نیک اور فرمابردار بچہ تھا۔
گذشتہ روز رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا جواں سالہ بیٹا انزا طارق روڈ ایکسڈنٹ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثہ سیونتھ ایونیو روڈ پر پیش آیا، حادثہ اس وقت ہوا جب انزاطارق کی گاڑی ایک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔