فلسطین کی آزادی کی داعی تنظیم حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کر دی گئی۔
گزشتہ روز ایران میں میزائل حملے میں شہید کیے جانے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کر دی گئی۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا
اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے قبل ان کے خاندان کے 70 اراکین اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔