جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعظم کا شہادت پر افسوس کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مہمند میں شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کیپٹن زرغام کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی ہے، کیپٹن زرغام شہید کا جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن زرغام شہید کی نماز جنازہ میں گورنر کے پی، صوبائی وزرا، کور کمانڈر پشاور میں شرکت کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کیپٹن زرغام کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید زرغام کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وطن کی مٹی پر قربان بہادر جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، بہت جلد وطن کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کی روک تھام میں قوم کا فرزند کیپٹن زرغام شہید: آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کے لیے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 25 سال کے شہید کیپٹن زرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

یاد رہے 27 ستمبر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں