جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوشکی میں دہشت گرد حملے میں شہادت پانے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی نمازہ جنازہ ادا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: : نوشکی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹربلال خلیل کی نمازجنازہ اداکر دی گئی ، بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کو اپنے سپوت کیپٹن بلال کی شہادت پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کا جسد خاکی فیصل آباد میں آبائی علاقے رشید آباد منتقل کیا گیا ، جہاں ان کی نماز جنازہ دربار قائم سائیں کی جنازگاہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں پاک فوج ،ضلعی وپولیس افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، شہید کیپٹن ڈاکٹربلال خلیل کو اسی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چھبیس سالہ کیپٹن ڈاکٹر بلال نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، ان کے پسماندگان میں والدین ، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے ۔

شہید کے بھائی اسامہ نے بتایا کہ کیپٹن بلال نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ بلوچستان تعیناتی سے قبل سی ایم ایچ لاہور میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

اسامہ کا کہنا تھا شہید کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی، ان کے خاندان کو اپنے سپوت کیپٹن بلال کی شہادت پر فخر ہے ۔ انہوں نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

یاد رہے فیصل آباد کے علاقے رشید آباد کے رہائشی چھبیس سالہ کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل بدھ کی رات بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں