تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

علامہ طالب جوہری کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

کراچی: معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیلی ویژن پر طویل عرصے تک شام غریباں کی مجلس پڑھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

طالب جوہری کی نمازجنازہ امروہہ گراونڈ میں بعد نماز ظہرین انچولی میں ادا کی گئی، مرحوم کی تدفین سپرہائی وے پر واقع وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

علامہ کچھ عرصے سے دل اور ہائپوگلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے اور انہیں حال ہی میں کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ 81 برس کی عمر میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ آج ہوگی

وہ 27 اگست 1939 کو پٹنہ ’بھارت‘ میں پیدا ہوئے۔ اپنے مخصوص انداز، لہجے اور خطابت کے باعث ایک الگ مقام اور احترام رکھتے تھے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔

صدر، وزیراعظم ودیگر کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار تعزیت

انہیں کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ کراچی کے نشتر پارک میں شام غریباں کی مجلس سے ان کی شہرت پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیل گئی، اس مجلس کے سامعین میں مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر شامل تھے۔ علامہ طالب جوہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -