پشاور: اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد میتوں کو آبائی شہر روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کواٹر پشاور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی۔
میجرعلی سلمان اورحوالداراخترعلی کا تعلق لاہور سے ہے۔
مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا تیمرگرہ میں آپریشن،میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہیداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
"Our Shaheed are our pride; pride of a father, family, institution and the nation”
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے#ShaheedOurPride pic.twitter.com/WssWeSWyAn
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 9, 2017
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء پوری قوم، والدین اور فورس کے لیے قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے اس وطن کی آبیاری کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، جس کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے جبکہ جبکہ ایک دہشت گرد فائرنگ سےہلاک ہوا۔