اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چمن خودکش حملے میں شہید ایس ایس پی کی نمازہ جنازہ ادا

اشتہار

حیرت انگیز

چمن: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان کی نمازہ جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ چمن میں آل پارٹیز تاجر اتحاد کی اپیل پر سوگ بھی منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

شہید ساجد خان مہمند کی میت بذریعہ ایمبولینس پشاور پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر ہدایت رحمٰن سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

دوسری جانب آل پارٹیز انجمن تاجران چمن کی اپیل پر شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ تاجر برادری نے تجارتی مراکز بند کر کے تمام سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کر لیے۔ مقدمہ جائے وقوع کی تحقیقات مکمل ہونے پر درج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس پی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے تھے۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں