بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی نیک محمد کو ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد کی عمر کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی،پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے سپاہی نیک محمد شہید ہوا تھا۔

شہید فوجی جوان کو عمر کوٹ میں ان کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، شور کینٹ کے بریگیڈیئر طاہرعلی اور دیگر افسران نے سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔


مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک


مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے پاکستان کی تین چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا، پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بناتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ پانچ فوجی جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کو سراہا اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کی آزادانہ آمدورفت کو روکا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں