اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یو این مشن کانگو میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقوام متحدہ مشن کانگو میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ حکام اور شہداء کے اہل خانہ کی جانب سے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی گئی۔

خیال رہے کہ 29 مارچ کو افریقی ملک کانگو میں پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کے چھ اہلکار ہیلی کاپٹر ‘پوما’ حادثے میں شہید ہوگئے تھے، شہیدوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر سنہ 2011 میں تعینات کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں