تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’والد کے انتقال کے بعد والدہ کے مرنے کی اداکاری کرنا پڑی‘

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فرقان قریشی نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنی درد ناک کہانی بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں فرقان قریشی نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل 6 سال آڈیشن دیتا رہا پھر جاکر کہیں ایک کردار ملا۔

فرقان قریشی نے بتایا کہ والد کا انتقال ہوگیا تھا میرے والد جنرل مینیجر تھے لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو میری عمر 20 سال تھی، بہنیں مجھ سے بڑی تھیں اور ان کی تعلیم بھی صرف اے لیول تھی، یہی نہیں والد کا انتقال جب ہوا تو ان کے اکاؤنٹ میں صرف 1200روپے تھے۔

فرقان قریشی کا کہنا تھا کہ زندگی بہت مشکل تھی، دعا ہے کہ اللہ کبھی کسی کو امیر سے غریب نہ کرے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سی وی لے کر ایک جیو پہنچا تو انہوں نے ایڈیٹ روم بھیج دیا جہاں کہا گیا کہ یہاں پہلا کام تاریں اٹھانا ہے تم یہ کرپاؤ گے ؟ اس دوران میں جب بھی تاریں اٹھاتا تھا تو اندر سے روتا تھا کہ یہ کیا کام کررہا ہوں، اسی دوران مجھے چینل کے ایک شخص نے کہا تم ٹی وی کے آگے آؤ۔

فرقان قریشی نے بتایا کہ وہاں دوسرے صاحب نے کہا کہ تم تو اسکرین پر آنے والے چہرے ہو یہاں کیا کررہے ہو انہوں نے 14 نام دیے کہ ان سے رابطہ کروں پھر میں آئی آئی چندریگر روڈ پر چکر لگاتا ان میں سے دو لوگوں سے ہی رابطہ ہوسکا۔

ایک حجام کی دکان پر بیٹھا تھا اس نے کہا کہ اداکاری کرنے آئے ہو، ماں کے مرنے کی اداکاری کرکے دکھاؤ، اس کے کہنے پر دکان میں ہی ماں کے مرنے کی ایکٹنگ کی۔

ایک سوال کے جواب میں فرقان قریشی نے کہا کہ انڈسٹری میں خواتین کے عزت سے متعلق مسائل ہوتے ہیں اور مرد کو بے عزت کیا جاتا ہے، عورت اس بات پر نہیں مانے گی مگر ایسا ہے۔

Comments

- Advertisement -