The news is by your side.

Advertisement

کرونا کی شدت میں مزید اضافہ، 24 گھنٹے میں 4300 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کرونا وبا کی تیسری لہر کے خوفناک اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، مزید 63 افراد اس وبا کے باعث لقمہ اجل بن گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے مزید 63 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 42 ہزار 418 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4368 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.29 فیصد رہی۔

گذشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں