The news is by your side.

کراچی کھارادر بم دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت

کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کھارادر بم دھماکا کیس میں 2 مزید پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ، مبینہ طور پر زیرحراست اہلکار دھماکےکی سہولت کاری میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھارادر بم دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2 مزید پولیس اہلکار حراست میں لے لئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر زیر حراست اہلکار دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث ہے، زیر حراست دونوں اہلکاروں کا مکمل ڈیٹا چیک کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ حراست میں لیے گئے اہلکار کا قصور وار ہے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے سے گرفتار پولیس اہلکار دلبر نے تفتیش میں کئی انکشافات کیے تھے، دلبر کے انکاشافات میں مزید اہلکاروں کے نام بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں : کراچی کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

یاد رہے کراچی میں کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا تھا ، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ دہشت گردی واقعے میں مزید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ گرفتار پولیس اہلکار نے دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتادی، جس کے بعد اہلکار کی نشاندہی پر تفتیش کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کے موبائل فون کا فارنزک کیاجائے گا ، آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے تاہم مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں