ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، سعودی آرامکو سے سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، وفد سعودی آرامکو حکام سے سرمایہ کاری پر بات چیت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر منرل فورم کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے نگراں وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں پاکستانی وفد ریاض پہنچ گیا۔

فیوچر منرل فورم کا انعقاد آج سے 11 جنوری تک ہو رہا ہے، دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے وفود اس فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل و دیگر کمپنیوں کے حکام بھی وفد میں شامل ہیں، فیوچر منرل فورم میں معاشی ترقی میں معدنیات کے کردار پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی وفد کی دورے کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی، سعودی آرامکو حکام سے بھی ملاقات کی جائے گی، آرامکو حکام سے پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکام سے ریکوڈک منصوبے پر سرمایہ کاری پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں