جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، آسٹریلین کمینٹیٹر

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے پاکستان کرکٹ کو روشن مستقبل اور محفوظ ملک قرار دے دیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے گزشتہ چار ہفتے پاکستان میں گزارے اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو تابناک قرار دیا۔

انہوں نے یہ پیغام ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دیا، مائیک ہیزمین نے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں جیت خیبرپختونخوا کی ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں