ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جی 20 وزرائے توانائی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی جی 20 وزرائے توانائی کانفرنس میں شرکا نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی زیر صدارت ہونے والی جی 20 وزرائے توانائی کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا کہ سرکلر کاربن معیشت کی اہمیت کا علم ہے، یہ مضر گیسوں کو قابو کرنے کے لیے موثر، مکمل اور حقیقت پسندانہ طریقہ کار ہے اسے ہر ملک اپنے حالات اور ترجیحات کو سامنے رکھ
کر نافذ کرسکتا ہے۔

وزرائے توانائی نے کہا کہ اس کے لئے ملکی اور علاقائی حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا، مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، سرکلر کاربن معیشت پلیٹ فارم کا انتخاب بھی ہمارے سامنے ہے، اس کی بدولت معمولی لاگت والی توانائی حاصل کی جاسکے گی اور سب لوگ اس پر انحصار کرسکیں گے۔Union Minister Dharmendra Pradhan participates in G20 Extraordinary Energy  Ministers' virtual meeting | DD News

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 20 کے وزرائے توانائی نے اطمینان دلایا ہے کہ جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک ملکی حالات اور سسٹم کے موثر ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے یہاں یہ پروگرام نافذ کریں گے۔

کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر نے سرکلر کاربن معیشت گائیڈ تیار کی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس سال جی 20 کا قائد سعودی عرب توانائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عہد کی پابندی کررہا ہے۔ سعودی عرب نجی اداروں میں سرکلر کاربن معیشت کا طریقہ کار اپنانے پر بھی توجہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی آرامکو نے جو پوری دنیا میں سب سے بڑی تیل کمپنی ہے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ توانائی کی استعداد اور ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں