پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ایرانی حملوں کے بعد جی سیون ممالک کو ہوش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی حملوں کے بعدجی سیون ممالک کوآخر کار ہوش آگیا، غزہ میں جلد امن قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جی سیون اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جلد امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، کشیدگی کم ہونے سے خطے میں استحکام آئیگا۔

امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے بلائے گئے ورچوئل اجلاس میں جی سیون ملکوں نے اسرائیل پرایرانی حملوں کی مذمت کی، اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فریقین تحمل کامظاہرہ کریں، مزیدجارحیت سے باز رہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایرانی میزائل اسرائیلی ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگئے، اسرائیل نے ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر لیا۔ تصاویر اور وڈیوز جاری کر دیں۔

پانچ ایرانی میزائلوں سے نیوایتم ائیر بیس کے تین رن ویز کو نقصان ہوا، نیوایتم ائیر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ائیر بیس ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اُس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے اسی سے زائد ڈرونز اور چھ بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا۔

میزائلز اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے، اسرائیل پر تین سو سے زائد ڈرونز اور میزائل حملے کیے گئے، ایران نے پچاس فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی

امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور فرانس نے بھی ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں