جی سیون ملکوں نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں اور پاکستان کے جوابی ردعمل پر جی سیون ممالک کا بیان سامنےآگیا۔
جی سیون ممالک نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جی سیون ممالک نے پرامن نتائج کیلئے دونوں ممالک کو براہ راست بات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال کاقریب سےجائزہ لےرہےہیں، مسئلےکےتیز اوردیرپا سفارتی حل کیلئے حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔
بعد ازاں سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے درمیان جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روبیو نے "مستقبل کے تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں” امریکی مدد کی پیشکش کی۔