کراچی : سعودی سول ایوایشن نے تمام بین الاقوامی ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرلائنز ان سعودی شہریوں کو سفری سہولت دے سکتی ہیں جن کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہو۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ منظور شدہ ویکسین لگانے والے سعودی شہری ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جن کی فہرست سلطنت نے جاری کی ہوئی ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں پر ویکسین کی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا، بچوں کو سعودی سینٹرل بینک سے منظور شدہ انشورس پالیسی کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے سعودی شہری جن کو ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہو سفر کرسکتے ہیں، ایئرلائینز کو جاری ہدیات نامے پر عمل درآمد 9 اگست 2021 سے ہوگا۔