جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ نے سفر میں چٹنی کی بوتل ساتھ رکھنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے مصالحے دار چٹنی کی بوتل کے ساتھ سفر پر نکلنے کی وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف ہالی وڈ اسٹار گیل گیڈوٹ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ عالیہ بھٹ نے انہیں مصالحے دار کھانا کھانے کی ترکیب سکھائی۔

عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے اور گزشہ روز نیٹ فلکس پر ان کی گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈرونن کے ساتھ ایکشن فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ ریلیز ہوئی۔

- Advertisement -

گیل گیڈوٹ نے انٹرویو میں کہا کہ عالیہ بھٹ نے ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں میرے ساتھ کام کیا، وہ انڈین ہیں اور اسی لیے میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ لوگ اتنا مصالحے دار کھانا کیسے کھا لیتے ہیں؟

’عالیہ بھٹ کا جواب تھا کہ میں بین الاقوامی سفر کے دوران مصالحے دار چٹنی کی ایک بوتل ساتھ رکھتی ہوں۔ انہوں نے مجھے گرم اور مصالحے دار کھانا کھانے کے دوران سانس لینے اور چھوڑنے کا طریقہ سکھایا تاکہ مرچوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔‘

Alia teaches Gal Gadot how to breathe when eating spicy food…
by u/ForeignSun14 in BollyBlindsNGossip

خیال رہے کہ گیل گیڈوٹ بالی وڈ اداکارہ کی بڑی مداح ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں آج سے نہیں بلکہ بہت پہلے سے عالیہ بھٹ کی فین ہوں، میں نے ان کی فلم ’آر آر آر‘ بھی دیکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں